امریکا، سیاحتی کشتی میں دھماکے کے بعد بھگدڑ مچنے سے 11 افراد زخمی
امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں ایک سیاحتی کشتی میں مبینہ دھماکے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔
میامی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر 12 بج کر 48 منٹ پر ہالوور سینڈبار کے قریب ایک ممکنہ کشتی دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
واقعے کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ فائر کنزرویشن کمیشن نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
امدادی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے 11 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم حکام نے اب تک دھماکے کی حتمی وجہ ظاہر نہیں کی۔
امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کشتی میں موجود ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ دھماکا ممکنہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ہوا۔