کراچی، ملیر شاہ لطیف ٹاؤں میں تاجر سے 21 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی

تاجر جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈی جارہے تھے

کراچی:

شہر قائد میں ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات۔ ملزمان 21 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز نینشل ہائی وے پر پیش آیا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں تاجر راشد حسین کی مدیعت میں درج کرلیا ہے۔

مقدمہ متن کے مطابق   مدعی مقدمہ تاجر راشد جانوروں کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے ہفتے کے دن تقریباً سوا چار بجے اپنے کزن عمران اور اسکے بیٹے ثاقب کے ساتھ مین نینشل۔ہائی وے سے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں اچانک موٹر سائیکل سوار 6 ملزمان نے روکا۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے اس سے 20 لاکھ روپے، کزن عمران سے 1 لاکھ 49 ہزار سے زائد رقم اور اسکے بیٹے سے موبائل فون چھیننے کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

تاہم پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعہ کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Load Next Story