"معرکۂ حق" کی تاریخی فتح کے حوالے سے مساجد میں قرآن خوانی، خصوصی دعاؤں کے اجتماعات کا انعقاد

فجر کے بعد علماء اور شہریوں نے وطن کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور شہدا کے بلند درجات کےلیے خصوصی دعائیں کیں

ملک بھر میں "معرکۂ حق" کی تاریخی فتح کے حوالے سے مساجد میں قرآن خوانی، خصوصی دعاؤں اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

نمازِ فجر کے بعد علماءِ کرام اور شہریوں نے وطن کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

علماءِ کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پوری قوم اتحاد و یکجہتی کی مثال بن کر سامنے آئی اور یہ کامیابی قومی عزم، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کے حوصلے کا مظہر ہے۔

انہوں نے شہداء کی قربانیوں اور غازیوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح آنے والی نسلوں کے لیے حب الوطنی، اتحاد اور استقامت کی روشن مثال رہے گی۔

Load Next Story