شکارپور: باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26افراد زخمی

افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں  ضائع ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Load Next Story