کراچی میں تولیے کی فیکٹری میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے نیوکراچی صنعتی ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی بی صبا سیمنا کے قریب تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کپڑا اورمشینری جل کر خاکستر ہوگئیں، فائربریگیڈ کے عملے نے 5 گاڑیوں کی مدد سے 3 گھنٹوں پر آگ پر قابوپالیا۔ فوری طورپرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
دوسری جانب ادھر سہراب گوٹھ کے علاقےاسکیم 33 میں پرانے کپڑوں کے کھلے گودام میں آتشزدگی کے دوران بڑی تعداد میں پرانے کپڑے خاکستر ہو گئی، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیوکراچی سیکٹر6 بی صبا سیمنا کے قریب تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کی اطلاع پر پولیس ، رینجرزاورریسکیو ادارے موقع پرپہنچ گئے اورفوری طورپر فائر بریگیڈ کے عملے کوطلب کرلیا جس پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورآگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی، فیکڑی کی عمارت چاروں اطراف سے بند تھی جس کے باعث فائر بریگیڈ کےعملے کو آگ پر قابوپانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فائربریگیڈ کے عملے نے فیکٹری کی دیواریں توڑ کر فائر فائیٹنگ کی ، فائر بریگڈ کے عملےنے تقریبا تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق تولیہ فیکٹری میں آگ کی اطلاع 11 بجکر 25 منٹ پرموصول ہوئی تھی۔ علی انٹر پرائزز نامی فیکٹری 1000 گزر پرقائم تھی عمارت چاروں اطراف سے بند تھی، تپش اور دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹنگ میں مشکلات پیش آئی۔
سہراب گوٹھ کے علاقے اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن،انصاف میڈیکل کمپلیکس کے قریب پرانے کپڑوں کے کھلے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع پرریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ریسکیو 1122 کے عملے نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابوپالیا اس دوران پرانے کپڑے خاکستر ہو گئی فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ سکی ، آگ پر دو گاڑیوں کی مدد سے قابوپایا گیا۔۔