کوئٹہ: پٹیل روڈ پر گیس دھماکے میں خاتون جھلس گئیں، سورج گنج بازار کے پلازا میں آتشزدگی
پٹیل روڈ پر گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں خاتون جھلس گئیں، سورج گنج بازار میں ایک پلازا میں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس دھماکا ہوا ہے جس میں ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہرہے۔
دریں اثنا سورج گنج بازار میں واقع پلازا میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فائربریگیڈ انتظامیہ کے مطابق آگ پلازے کی بالائی منزل میں لگی، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔