کویت کا دفاعی نظام کے ذریعے دشمن ڈرونز کو روکنے کا دعویٰ
کویت کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کویتی فضائی حدود میں پائے جانے والے دشمن ڈرونز کو روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان سعود عبدالعزیز العطوان نے کہا کہ مسلح افواج نے اتوار کی صبح کئی دشمن ڈرونز کا پتہ لگایا اور منظور شدہ فوجی طریقہ کار کے مطابق ان کا جواب دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کویت کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ اور شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے شروع ہونے کے بعد سے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان پیش آیا ہے۔