روسی زیرِ قبضہ علاقوں پر یوکرین کے حملے، کیف پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام

یوکرین کی افواج نے کئی روسی علاقوں میں شہری اہداف پر حملے کیے

روس کے زیر قبضہ علاقے میں یوکرین حملے کے بعد روس نے کیف پر 3 روزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین پر امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ 

روس کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقے کھیرسن میں یوکرین کی گولہ باری سے دو افراد زخمی ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع نے کیف پر 1,000 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے سرکاری بریفنگ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا جس میں وزارت نے کہا کہ یوکرین کی افواج نے کئی روسی علاقوں میں شہری اہداف پر حملے کیے اور فرنٹ لائن پر روسی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

Load Next Story