پشاور میں اسد قیصر نے فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی
فوٹو: فائل
پشاور میں اسد قیصر نے فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں جنید اکبر خان، محبوب شاہ، سلیم الرحمان اور سعیداللہ شاہ بھی شریک تھے۔
اس موقع پر بنوں سانحہ کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صوبے کے حقوق اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ملاقات میں صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے صوبے میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی حکومت کے رویے کو افسوسناک قرار دیا۔ اس کے علاوہ این ایف سی ایوارڈ، ضم شدہ اضلاع کے مسائل اور صوبے کے عوام و تاجر برادری میں پائے جانے والے احساسِ محرومی پر بھی گفتگو کی گئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسز، سی این جی اسٹیشنز کی بندش، صوبائی حقوق اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کو تمام متعلقہ حلقوں کا مؤقف سننا چاہیے اور مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے محسن نقوی سے بھی بات چیت ہوئی ہے، جنہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔