بنیان المرصوص صرف آپریشن نہیں پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی نشانی تھی؛ شاہد آفریدی

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن اس کامیابی کی یاد آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کے آپریشن “بنیان المرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں پاک فوج اور قوم کے اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق کپتان نے کہا کہ وہ صف اللہ کو پسند ہے جس میں دل، قدم اور ارادے ایک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن اس کامیابی کی یاد آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک فوجی آپریشن نہیں تھا بلکہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی علامت تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، برداشت اور انسانیت کا پیغام دیا ہے، تاہم جب وطن کی حرمت پر آنچ آتی ہے تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ اصل طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔

 

Load Next Story