پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی ویمن سیریز کا پہلا فلڈ لائٹ میچ منگل کوکھیلا جائے گا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ویمن سیریز کا پہلا فلڈ لائٹ میچ منگل کو نیشنل بنک اسٹییم کراچی پر کھیلا جائے گا،3 میچز کی سیریز کا مقصد آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری ہے، دونوں ٹیمیں پیر کی شام پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔
قبل ازیں سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی،سیریز میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی،پاکستانویمن ٹیم میںعالیہ ریاض، امبرکائنات، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی( وکٹ کیپر)، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سدرہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن شامل ہیں، سیریز پاکستان ویمن ٹیم کو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔
میگاایونٹ سے قبل پاکستان 28 مئی سے 4 جون تک آئرلینڈ میں ہونے والے سہ ملکی ٹی ٹونٹی ویمن ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گا جس میں میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی شامل ہوں گے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا 14مئی اور تیسرا و آخری میچ 15مئی کو کھیلا جائے گا، دریں اثنا پاکستان اور زمباوے کی کرکٹرز نے اتوار کا دنرام کرنے، شاپنگ کرنے میں گزارا جبکہ شام کو مدرز ڈے کے حوالے عشائیہ تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ پاکستان زمبابوے کے خلاف ڈے ویمن انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز جیت کر ٹرافی کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے ویمن انٹرنیشنل چیمپین شپ کے 6قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرچکا ہے۔