لاہور، ریس کورس کے قریب ٹھنڈی سڑک پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

ڈی ایس پی ٹریفک عقیل گجر موقع پر پہنچے اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

لاہور:

ریس کورس کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر سندر داس چوک سے سلطان پل کی جانب ایچیسن کالج گیٹ کے سامنے موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم  کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران ریسکیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹریفک عقیل گجر موقع پر پہنچے اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

تھانہ ریس کورس پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story