لاہور میں بین الاقوامی زرعی نمائش کا انعقاد، اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندگان کا پاکستان میں زرعی شعبے کے وسیع مواقع پر خوشی کا اظہار

ایکسپو سینٹر لاہور میں 19 ویں ایگری ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا۔

ایونٹ میں 400 سے زائد نمائش کنندگان، 35 ہزار سے زائد تجارتی شرکاء، 3 ہزار سے زائد کسانوں سمیت تحقیقاتی اداروں نے شرکت کی، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ کیلئے اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

ایونٹ میں زرعی میکانائزیشن، اسمارٹ فارمنگ اور بایوٹیکنالوجی پر خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، ایونٹ میں کولڈ چین، لاجسٹکس، ایگری پروسیسنگ اور لائیو اسٹاک سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندگان نے پاکستان میں زرعی شعبے کے وسیع مواقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ای کامرس گیٹ وے اور ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب، ایس آئی ایف سی، اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان زرعی شعبے کی ترقی میں کلیدی اور قابل ستائش کردار ادا کر رہے ہیں، ایگری ایشیا 2026 نے پاکستان کو علاقائی زرعی تجارت، سرمایہ کاری اور جدت کا ابھرتا مرکز بنا دیا ہے۔

Load Next Story