مقبوضہ کشمیر سے نوجوان کا پاکستانی قیادت کے نام جذباتی پیغام
سری نگرسے کشمیری نوجوان کا پاکستان عسکری وسیاسی قیادت کے نام جذباتی پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں کشمیری نوجوان نے بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ پرمبارکباد پیش کی۔
ویڈیو پیغام میں کشمیری نوجوان کا کہنا تھا کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب افواج پاکستان نے بھارت کا غروراور تکبرمٹی میں ملا یا تھا۔
کشمیر نوجوان نے کہا کہ پاکستان نے 8 جنگی طیارے گرائے، بھارتی ہیڈ کوارٹرزاورایئر بیسز تباہ کر دیے۔
کشمیری نوجوان نے کہا کہ پورا جموں و کشمیرپاک فوج کی طرف دیکھ رہا ہے،ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمیں ان ظالموں سے آزادی دلائیں گے۔
ماہرین کے مطابق کشمیری نوجوان کا پیغام پاکستان اورکشمیری عوام کے درمیان مضبوط جذباتی رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ کشمیری نوجوان کا بیان مقبوضہ کشمیر میں پائے جانے والے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔