سندھ حکومت نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا

سندھ میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان سامنے آگیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے اسکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔

Load Next Story