وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

ڈیجیٹل تربیت اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواقع مستقبل کی معیشت کیلئے ناگزیر ہیں، علی راشد

کراچی:

وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ علی راشد سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران صوبے میں ڈیجیٹل اسکلز ، ٹیکنالوجی سے متعلق جاری اقدامات اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے جدت اور جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیر آئی ٹی سندھ علی راشد نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور صوبے کو ٹیکنالوجی و جدت کے مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ AI readiness ، ڈیجیٹل تربیت اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواقع مستقبل کی معیشت کیلئے ناگزیر ہیں۔ 

ورلڈ بینک کے وفد نے سندھ حکومت کی ڈیجیٹل وژن اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جاری اقدامات کو سراہا اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔

Load Next Story