لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، واردات کا ماسٹر مائنڈ بھانجا نکلا

دورانِ تفتیش سگے بھانجے نے واردات کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا اعتراف کر لیا

لاہور:

تھانہ شالیمار کی حدود میں گھر میں گن پوائنٹ پر ہونے والی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، جس میں واردات کا ماسٹر مائنڈ سگا بھانجا نکلا۔

ایس ایچ او علی حسن نے ٹیم نے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی رشتے دار کے گھر میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی۔

بعد ازاں سیف سٹی اور متعدد دیگر کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گلبرگ کے علاقے سے ٹریس کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سونا لوٹ لیا۔ دورانِ تفتیش سگے بھانجے نے واردات کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا اعتراف کر لیا۔

ملزمان سے لوٹا گیا سونا، نقدی رقم، پستول اور واردات میں استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان زرگم، حیدر اور عمار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story