جدید جینیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور لائیو اسٹاک منصوبوں میں نمایاں پیشرفت

جدید جینیاتی ٹیکنالوجی سے پاکستان کی دودھ اور گوشت کی صنعت تیزی سے ترقی کر سکے گی، سی ای او ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ

اسلام آباد:

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جدید جینیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور لائیو اسٹاک منصوبوں میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے زرعی اور لائیو اسٹاک شعبے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

سی ای او ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ، پروفیسر ڈاکٹر دانش صالحین کے مطابق ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ 6500 ایکڑ سے زائد رقبے پر جدید زراعت اور لائیو اسٹاک منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر دانش صالحین نے کہا کہ ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ رکھ غلاماں میں 2000 ایکڑ پر کام کر رہی ہے جبکہ بہاولپور میں 4500 ایکڑ کا منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے، آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور جدید نسلوں کے ایمبریوز کے ذریعے عام کسانوں کو کم لاگت میں اعلیٰ نسل کے جانور فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ٹیم ممبر ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ شاہد سعید کے مطابق ہم نے نومبر میں رکھ غلاماں میں روہا فارم کے نام سے اس سائٹ کو ڈویلپ کرنا شروع کیا تھا، منصوبے کے تحت 10 سنیٹرل پیوٹ نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک سینٹرل پیوٹ پر فصل بھی تیار ہے۔

شاہد سعید کا کہنا تھا کہ رکھ غلاماں میں تقریباً 1500 ایکڑ رقبہ آباد کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 500 ایکڑ پر کام جاری ہے۔

Load Next Story