راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا گینگ ریپ کرکے ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

کپڑے پھاڑ کر دونوں نے باری باری مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا، مدعی مقدمہ

راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے قاضیاں میں گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ خاوند کی ورکشاپ ہے گیارہ اور سات سالہ بیٹا اور بیٹی ہیں، خاوند کام اور بچے اسکول چلے گئے تو گھر کا فرش دھو رہی تھی، گیث کھلا ہوا تھا کہ اچانک قاضی مہتاب اور قاضی حماس ایک نامعلوم شخص کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس آئے۔

مقدمے کے مطابق قاضی مہتاب وغیرہ پکڑ کر کمرے میں لے گئے،  کپڑے پھاڑ کر دونوں نے باری باری مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا۔

خاتون نے کہا کہ ویڈیو بنانے والے  ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بعد ازاں گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا۔

حکام نے کہا کہ ملزم کے ساتھی/سہولت کار کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، سی پی او نے کہا کہ خواتین سے زیادتی، تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے۔

Load Next Story