دوبارہ حملہ ہوا تو 90 فیصد یورینیم افزودگی شروع ہوسکتی ہے، ایران کی بڑی دھمکی
ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تہران یورینیم کی افزودگی 90 فیصد تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے۔
ایرانی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں ایران کے ممکنہ ردعمل میں 90 فیصد یورینیم افزودگی بھی شامل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا پارلیمنٹ میں جائزہ لیا جائے گا اور قومی مفادات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
ایران کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق 90 فیصد یورینیم افزودگی کو انتہائی حساس سطح سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ ہتھیاروں کے معیار کے قریب تصور کی جاتی ہے۔ مغربی ممالک پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
Iran could enrich uranium up to 90% purity, a level considered weapons-grade, if the country is attacked again, says Ebrahim Rezaei, spokesperson for the Iranian parliament's foreign policy and security committee.
🔴 More on https://t.co/5H0QqpfIYw pic.twitter.com/D3EEubVA5gامریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے، ممکنہ فوجی کارروائیوں اور پابندیوں کے تناظر میں تہران کے اس بیان کو خطے میں مزید کشیدگی کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Recommended Stories
-
ایران جنگ میں یو اے ای بھی شامل تھا؟ امریکی میڈیا کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا
-
ایران سے مذاکرات کی ناکامی، ٹرمپ ایک بار پھر فوجی کارروائی کی جانب مائل ہیں، امریکی میڈیا
-
پاکستان میں ایرانی طیاروں سے متعلق رپورٹ پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
-
حقوق تسلیم کیے بغیر حل ممکن نہیں، 14 نکاتی تجاویز امن کی ضمانت ہیں، ایرانی اسپیکر