’روک سکو تو روک لو‘ ڈرگ ڈیلر پنکی کی آڈیو وائرل

میں پورے کراچی میں دھڑلے سے کام کر رہی ہوں، پنکی کا آڈیو وائرل

فوٹو اسکرین گریپ

کراچی میں مبینہ طور پر ڈرگ فروخت کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی کی ماضی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی کی پرانی آڈیوز لیک ہوئیں جس میں وہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج کررہی ہے۔

مبینہ آڈیو میں پنکی نے دعویٰ کیا کہ ’’میں پورے کراچی میں دھڑلے سے کام کر رہی ہوں، روک سکو تو روک لو‘‘۔

انمول عرف پنکی مبینہ آڈیو میں خود کو “برانڈ” قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کا مذاق اڑایا اور منشیات کی سپلائی “گولڈن اسٹاک” کا ذکر بھی کیا۔

آڈیو میں پنکی کا کہنا تھا کہ “پانچ، سات، آٹھ سال گزر جاتے ہیں مگر کوئی پکڑ نہیں پاتا”۔

متعلقہ

Load Next Story