کیا آپ دس سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپی غلطی تلاش کرسکتے ہیں؟

تیز دماغ والے اس طرح کی پہیلیاں سیکنڈوں میں حل کرسکتے ہیں

تیز دماغ والے اس طرح کی پہیلیاں سیکنڈوں میں حل کرسکتے ہیں۔ کیا آپ کو تصویر میں دی گئی عبارت میں موجود غلطی نظر آرہی ہے؟

اگر آپ بھی تیز دماغ رکھتے ہیں تو اوپر موجود تصویر میں مختلف رنگوں کی تحریر کے اندر چھپی ایک غلطی کو 10 سیکنڈ کے اندر ڈھونڈ کر بتایئے۔

 

بظاہر یہ پہیلی بہت آسان ہے اور اس کا جواب بھی بالکل سامنے ہے لیکن یہ جتنا آسان نظر آتا ہے اتنا ہی مشکل ہے۔

تیز رفتار سے تحریر اور ہندسوں کو پڑھنے کے نتیجے میں بیشتر افراد اس میں موجود غلطی کو نظر انداز کرجاتے ہیں یا نظر ہی نہیں آتی۔

مختلف رنگوں میں لکھے ہندسے آنکھوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں اور پڑھنے والا خودکار طور پر ان میں کسی غلطی کو ڈھونڈنے لگتا ہے۔

کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور 10 سیکنڈ کے اندر کوئی غلطی تلاش نہیں کرسکے؟

اگر ہاں تو حقیقت یہ ہے کہ غلطی تو ہندسوں کے اوپر لکھی تحریر میں ہے، جس کی نشاندہی نیچے موجود تصویر میں کی گئی ہے۔

اب سچ سچ بتایئے آپ میں سے کتنے افراد نے یہ غلطی پکڑ لی تھی؟

Load Next Story