راولپنڈی، بچوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

صدر بیرونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ترجمان پولیس

فوٹو: فائل

راولپنڈی پولیس نے دو بچوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کے دوران کمسن بچوں سے زیادتی کی کوشش اور نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ زیر حراست شخص کے کباڑ خانے میں دونوں بچے روٹیاں بیچنے گئے تو ملزم نے دونوں بچوں سے زیادتی کی کوشش کی اور نازیبا حرکات کیں۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر بیرونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر نے بتایا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں کی ہراسانی یا زیادتی ناقابل برداشت ہے۔

Load Next Story