شوہر سے طلاق کی افواہوں پر مونی رائے کا ردعمل

مونی کی قریبی دوست دیشا پٹانی نے بھی سورج کو ان فالو کر دیا ہے

اداکارہ مونی رائے نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے طلاق کی افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔

مونی رائے کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ان کے رشتے میں ممکنہ کشیدگی کی افواہوں کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

مونی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا، ’تمام میڈیا ہاؤسز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ جھوٹے بیانیے شائع نہ کریں اور ہمیں پرائیویسی دیں‘۔

مونی کے اس بیان نے کچھ وضاحت تو فراہم کی لیکن انہوں نے طلاق کے حوالے سے باقاعدہ نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔

واضح رہے کہ افواہوں نے زور اس وقت پکڑا تھا جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا جس سے مداحوں اور صارفین میں تجسس بڑھ گیا تھا۔

بعد ازاں سورج نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا۔

صرف یہی نہیں بلکہ مونی کی قریبی دوست دیشا پٹانی نے بھی سورج کو ان فالو کر دیا جس سے آن لائن بحث مزید بڑھ گئی تھی۔

مونی رائے اور سورج نمبیار کی شادی جنوری 2022 میں ہوئی تھی۔

Load Next Story