قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا، ایک دوسرے کو گالیاں

اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش کی گئی، جنید اکبر کے روکنے پر اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹی ارکان آپس میں لڑ پڑے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے روکنے پر اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے۔

اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، جنید اکبر کو ارکان ایک طرف پکڑ کر لے گئے، اقبال آفریدی کو دوسرے ارکان نے پکڑ لیا۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اور اقبال آفریدی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، پی ٹی آئی اراکین نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، اقبال آفریدی اور جنید اکبر نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑا۔

Load Next Story