فرانسیسی صدر کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا تھا؟ کتاب میں انکشاف

میکرون کو تھپڑ مارے جانے کا واقعہ  2025 میں ویتنام کے دورے کے دوران پیش آیا

ایک نئی فرانسیسی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو ان کی اہلیہ بریجیٹ میکرون نے مبینہ طور پر اس لیے تھپڑ مارا کیونکہ انہوں نے میکرون کے فون پر ایک ایرانی نژاد اداکارہ کو بھیجے گئے نامناسب میسیجز دیکھ لیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ فرانسیسی صحافی فلوریان تاردیف کی کتاب Un Couple (Presque) Parfait میں کیا گیا ہے۔

کتاب کے مطابق میکرون اور ایرانی اداکارہ کے درمیان کئی ماہ تک ’تعلق‘ رہا جبکہ بعض پیغامات میں میکرون نے اداکارہ کو بہت خوبصورت بھی کہا تھا۔

تاہم بریجیٹ میکرون کے نمائندے نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اہلیہ میکرون کا فون چیک نہیں کرتیں۔

Load Next Story