آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 پاک چین صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا مؤثر پلیٹ فارم بن گیا

انجینئرنگ، مشین ٹولز، معدنیات، آئل اینڈ گیس اور پلاسٹک انڈسٹری سے متعلق خصوصی نمائش جاری ہے

کراچی:

انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 پاک چین صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا مؤثر پلیٹ فارم بن گیا۔

ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے 23ویں بین الاقوامی تجارتی و صنعتی نمائش انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 کا افتتاح کیا۔

آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 میں انجینئرنگ، مشین ٹولز، معدنیات، آئل اینڈ گیس اور پلاسٹک انڈسٹری سے متعلق خصوصی نمائش جاری ہے۔

بین الاقوامی وفود اور صنعتی ماہرین نے آئی ٹی آئی ایف ایشیا کو پاکستان میں صنعتی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا۔

آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 مشترکہ صنعتی منصوبوں، عالمی کاروباری روابط اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔

Load Next Story