تعلیم یافتہ شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار
نصیر آباد پولیس نے تعلیم یافتہ شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد عاطف عطاء نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نصیر آباد پولیس کو 8مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم شہریوں کو مختلف محکموں میں ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیا لیتا تھا اور رفو چکر ہو جاتا تھا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔