بھارتی ریاست اتر پردیش میں خطرناک طوفان، 90 افراد ہلاک
بھارتی ریاست اترپردیش میں آئے خطرناک طوفان نے اب تک 90 لوگوں کی جان لے لی ہے جبکہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش میں آنے والے شدید طوفان، بارش اور آسمانی بجلی کے باعث کم از کم 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق تیز ہواؤں نے درخت، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز گرا دیے، جبکہ کئی مکانات بھی منہدم ہوئے۔
Viral video shows man swept into air with tin shed in Bareilly as massive storm wreaks havoc in Uttar Pradesh | WATCH pic.twitter.com/MHLeZkdVrF
رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں فتح پور، بریلی، پریاگراج اور بھدوہی شامل ہیں۔ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید خراب موسم، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔