لاہور: 2 سگی بہنوں کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لڑکیاں رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھیں، ملزمان نے لڑکیوں کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ 7 مئی کی رات پیش آیا

لاہور کے علاقے سندرمیں 2 سگی بہنوں کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ذرائع نے کہا کہ ملزمان سی سی ڈی  کی حراست سے فرار ہوئے تھے، سی سی ڈی ماڈل ٹاون میں ملزموں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج ہے، دوبارہ گرفتاری کے دوران سی سی ڈی  چوہنگ سے ملزمان کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملزمان ناصر اور محی الدین ساتھی ملزم کی فائرنگ سے  مارے گئے، گھریلو ملازمہ بہنوں کو ناصر اور محی الدین سمیت تین افراد نے فلیٹ پر لیجاکر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس  نے کہا کہ ایک متاثرہ لڑکی کی عمر 27 سال دوسری کی عمر 21 سال ہے، دونوں لڑکیاں رکشہ کے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھیں۔

پولیس   نے کہا کہ تین ملزمان زبردستی لڑکیوں کو فلیٹ پر لیکر گئے، ملزمان نے دونوں لڑکیوں کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ سات مئی کی رات پیش آیا، اجتماعی زیادتی کا مقدمہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Load Next Story