شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا بنیان المرصوص  کرکٹ میچ کرنے کا اعلان

چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کی

چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کی، چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے قومی کرکٹرکو کھیل کے شعبے میں ہلال امتیاز دیے جانے پر مبارکباد دی۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام نے بنیان المرصوص  کرکٹ میچ کرنے کا اعلان کیا ،کرکٹ میچ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سے سلیکٹ ہونے والے نوجوان معروف سلیبرٹیز کے مابین ہوگا، میچ کے ذریعے بنیان المعرصوص کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

Load Next Story