لاہور: جنسی جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کے ملزمان کو فوری کارروائی کرتے گرفتار کیا گیا

لاہور پولیس نے جنسی جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کے ملزمان کو فوری کارروائی کرتے گرفتار کیا گیا، ہربنس پورہ پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم لطیف کو گرفتار کیا ۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1735/26 درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، لڑکے سے بدفعلی کا  مرتکب ملزم عمیر تھانہ داتا دربار نے گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف 426/26 مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج تھا۔

باغبانپورہ میں 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والا ملزم حمزہ بھی گرفتار کرلیا گیا،  رائیونڈ پولیس نے بدفعلی کے مقدمہ2347/26 میں نامزد ملزم عمر کو گرفتار کیا۔

ترجمان آپریشنز ونگ نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، لاہور پولیس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملزمان کی بروقت گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کےلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Load Next Story