آسٹریلوی ٹاپ کرکٹرز کا بگ بیش کی جگہ ایس اے ٹوئنٹی کھیلنے پر غور
آسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹرز نے بہتر معاوضے کیلیے بگ بیش کی جگہ ایس اے ٹوئنٹی لیگ میں جانے پر غور شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پیٹ کمنز سمیت چند سینئر کھلاڑی 2028 میں جنوبی افریقی لیگ کھیلنے کے لیے این او سی مانگنے پر سنجیدگی سے غور کر سکتے ہیں۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی بڑی فرنچائز لیگز کے مقابلے میں بگ بیش کے معاوضے بہت کم ہیں۔
پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو اس سال انگلینڈ کی ’دی ہنڈریڈ‘ لیگ میں کھیلنے کے لیے تقریباً 8 لاکھ ڈالر تک کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے آسٹریلیا کے لیے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کو ترجیح دی۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا بگ بیش میں اوورسیز ڈرافٹ سسٹم ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
2022 سے اب تک غیر ملکی کھلاڑیوں پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے جا چکے جبکہ مقامی آسٹریلوی کھلاڑی کم معاوضہ ملنے پر ناراض ہیں۔
دوسری جانب پیٹ کمنز نے ان رپورٹس کو 'افواہ' قرار دیا ہے۔