گلشن اقبال میں غیرقانونی کال سینٹر کا معاملہ، مالک کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل

دیگر 29 ملزمان کے ساتھ این سی سی آئی اے کی ایف آئی آرمیں شامل ہے

گلشن اقبال میں غیرقانونی کال سینٹر کے ذریعے غیرملکیوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ پر کارروائی کے نتیجے میں کال سینٹر کے مالک اور دیگر ساتھی ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کال سینٹر کے مالک مرتضی عرف ہانی کا نام اور دیگر تفصیلات پروویژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ میں شامل کی گئی ہیں۔

سید مرتضی حسن عرف ہانی کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے ذاتی تفصیلات پی این آئی ایل میں شامل کی گئیں۔

کال سینٹرمالک کا نام دیگر 29 ملزمان کے ساتھ این سی سی آئی اے کی ایف آئی آرمیں شامل ہے۔

 غیرقانونی کال سینٹرکی اطلاع پراین سی سی آئی اے نے گلشن اقبال میں چھاپہ مارکارروائی کی تھی۔ کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے نے 41 افراد کوحراست میں لیا تھا۔ 

حراست  میں لئے گئے 15 افراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔ درج مقدمے میں کال سینٹر مالک مرتضی عرف ہانی سمیت 4 افراد مفرور قرار دیے گئے۔

Load Next Story