انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل ایکسلینس اور انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کون سی سہولیات فراہم کرے گا؟

ڈائریکٹر جنرل ایس سی او کو منصوبوں کے مختلف شعبہ جات اور جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے مظفرآباد میں انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل ایکسلینس اور انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایس سی او کو منصوبوں کے مختلف شعبہ جات اور جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل ایکسلینس نوجوانوں کو جدید آئی ٹی سہولیات، ڈیجیٹل مہارتوں اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

تقریب کے دوران خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر نوجوانوں کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ٹی سینٹر کے قیام سے نئی نسل گرافک ڈیزائننگ سمیت دیگر جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ ہوگی۔ ایسے ادارے ڈیجیٹل ترقی، نوجوانوں کے بااختیار مستقبل اور روشن پاکستان کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

Load Next Story