فاطمہ ثناء آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی

پاکستان ویمنز ٹیم کے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے ہوگا

فاطمہ ثناء آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز اور آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی۔

سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں پاکستان، میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔

ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔ پاکستان ویمنز نے حال ہی میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم 6 جون کو سری لنکا اور 9 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم 17 جون کو جنوبی افریقہ، 20 جون کو بنگلہ دیش اور 23 جون کو آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی، پاکستان ویمنز ٹیم گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں 27 جون کو برسٹل میں نیدرلینڈز کا سامنا کرے گی۔

پاکستان ویمنز اسکواڈ میں فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید اور منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن بھی شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں امبر کائنات، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور امِ ہانی شامل ہیں۔

Load Next Story