ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعے کا نوٹس
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر کراچی زون کو واقعے کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر 48 گھنٹوں کے اندر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات، قانونی تقاضوں، متعلقہ شواہد اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ایک پروفیشنل ادارہ ہے جو قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر کراچی زون کو واقعہ کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ pic.twitter.com/9DSP7G2lYu