طالبان رجیم میں افغان خواتین پر ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت کی پابندیاں برقرار
افغانستان کیلئے اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کی تازہ ترین رپورٹ نے افغان عوام کی زبوں حالی کا پردہ چاک کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوناما کی جنوری تا مارچ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان رجیم میں افغان خواتین پر تعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت کی پابندیاں پانچویں سال بھی برقرار ہیں۔
افغانستان کے اروزگان، پکتیا، قندھار اور غزنی میں محرم کے بغیر خواتین کے علاج اور خریداری پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔
افغانستان میں سخت میڈیا سنسرشپ برقرار ہے جبکہ رجیم کی پالیسیوں پر تنقید کے باعث ٹی وی ’راہِ فردا‘ کی نشریات تاحال معطل ہیں۔