باجوڑ: مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثے میں 60 سالہ خاتون زوجہ مشنگ اور 9 سالہ ذیشان موقع پر ہی دم توڑ گئے

باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند کے گاؤں گڑیگال میں مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 60 سالہ خاتون زوجہ مشنگ اور 9 سالہ ذیشان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

Load Next Story