جیکب آباد: پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے گھروالوں نے پورے گاؤں کو آگ لگا دی

گاؤں غازی خان چنہ میں لڑکی صدرا چنہ اور محمد حسن برڑو نے پسند کی شادی کر لی

گاؤں غازی خان چنہ میں لڑکی صدرا چنہ اور محمد حسن برڑو نے پسند کی شادی کر لی جس کے بعد لڑکی کے ورثہ نے برڑو برادری کے گاؤں پر حملہ کر کے پورے گاؤں کو آگ لگادی۔

رپورٹ کے مطابق ٹھل  پسند کی شادی کی سزا پورے گاؤں کو ملی ، لڑکی کے ورثاء اور چنہ برادری نے برڑو برادری کے گھروں پر حملہ کیا، گھروں کو آگ لگا دی گئی ، برڑو برادری کے لوگ گھر خالی کر کے فرار ہوگئے۔

لڑکی صدرہ چنہ کا کہنا ہے کہ ہم نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی نہ مجھے کسی نے اغوا کیا ہے نہ کوئی مجھے دھمکارہا ہے میرے ورثہ نے الزام لگایا کے میں کم سن عمر ہوں جو غلط الزام ہے میں جوان ہوں میں گھر سے صرف اپنے ایک سوٹ میں نکلی کوئی چیز نہیں اٹھائی الزام لگائے جارہے ہیں ۔

پسند کی شادی لڑکا لڑکے نے کی سزا پورے گاؤں کو ملی صدرہ چنہ کے ورثہ نے حسن برڑو کے گاؤں محمد صدیق آرائیں کو آگ لگادی پورا گاؤں آگ کی نظر ہوگیا۔

برڑو برادری کا کہنا ہے کہ اعلی ادارے ہماری مدد کریں جبکہ پریمی جوڑے نے بھی اپیل کی ہے کہ ہماری جان کو خطرہ ہے پولیس کی جانب سے گاؤں جلانے کے خلاف چنہ برادری کے 30افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے 5 افراد  کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید چھاپہ ماری جا رہیں ہیں۔

Load Next Story