حرا مانی کے بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید
پاکستانی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث خبروں میں آگئی ہیں، تاہم اس مرتبہ ان کا فیشن انتخاب شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔
اداکارہ، جنہوں نے شادی کے بعد شوبز میں قدم رکھا اور بعد ازاں اپنی اداکاری سے ’’میرے پاس تم ہو‘‘، ’’دو بول‘‘ اور ’’سن میرے دل‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں نمایاں مقام حاصل کیا، حال ہی میں اپنے ملبوسات کے برانڈ کی تشہیر کرتی دکھائی دیں۔
حرا مانی نے اپنی نئی کلیکشن سے سلور نیٹ لہنگا زیب تن کیا، جس کا ڈیزائن خاصا ریویلنگ تھا۔ لباس کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تو حاصل کی، مگر تعریف کے بجائے تنقید زیادہ سامنے آئی۔
متعدد صارفین نے لباس کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا انداز پاکستانی ثقافتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بعض صارفین نے لباس کے ڈیزائن پر سخت تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کے انتخاب کو غیر ضروری طور پر بولڈ قرار دیا۔
اگرچہ حرا مانی اپنی حقیقی شخصیت اور بے باک انداز کے لیے مشہور ہیں، لیکن اس نئے فوٹو شوٹ نے ایک بار پھر ان کے فیشن انتخاب پر بحث چھیڑ دی ہے۔