وزیرداخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، امن مذاکرات کی بحالی پر بات چیت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ غیر سرکاری دورے پر تہران پہنچے جہاں اُن کا استقبال ایرانی ہم منصب نے کیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب کے دوران ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر گفتگوکی گئی۔
📹 استقبال وزیر کشور از همتای پاکستانی
محسن نقوی در چارچوب تلاشهای مستمر پاکستان برای تسهیل گفتگوها و ترویج صلح منطقهای، در سفر رسمی دو روزه وارد جمهوری اسلامی ایران شد https://t.co/DCf4Xhl8y3 pic.twitter.com/Yn0sLsnghp— خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) May 16, 2026
سرکاری میڈیا کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور خطے کی تازہ صورت حال پر گفتگو بھی کی گئی جبکہ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے امریکا کے ساتھ جاری تنازع کے حل کیلیے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔