جنوبی امریکا میں موجود دنیا کا سب سے تنگ گھر!

فابیو مورینو نے 'دنیا کے سب سے پتلے گھر' کے اعزاز کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو درخواست بھیج دی ہے

جنوبی امریکا کے ایک ملک پیرو میں ایک شخص نے دنیا کے سب سے تنگ گھر کے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

ضلع اوکالاما کے اس تنگ گھر کو وہاں کے ایک مقامی رہائشی فابیو مورینو نے خود ڈیزائن کیا ہے اور وہ اس کے مالک بھی ہیں۔ اس گھر کو بنانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ خوشی کا تعلق گھر کے سائز سے نہیں، بلکہ اس بات سے ہے کہ آپ دستیاب جگہ کا کتنے بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

اپنی اسی تنگ فریم اور چمکتے دمکتے رنگوں کی وجہ سے یہ گھر اب تک ہزاروں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور امید ہے کہ آگے چل کر یہ ایک زبردست ٹورسٹ اسپاٹ بن جائے گا۔

پہلی نظر میں دیکھنے پر لگتا ہے کہ یہ باہر سڑک پر رکھا کوئی آرٹ کا نمونہ ہے لیکن دنیا کے اس سب سے پتلے گھر میں ایک ماڈرن ہاؤس کے تمام لوازمات موجود ہیں۔

گھر میں ایک باتھ روم، کچن، ڈائننگ روم، گیلری، بیڈ روم، اسٹڈی روم، کپڑے دھونے کی جگہ اور دونوں منزلوں کو آپس میں جوڑنے والی دو سیڑھیاں بھی موجود ہیں اور یہ سب کچھ صرف 63 سینٹی میٹر کی جگہ میں فٹ کیا گیا ہے۔

فابیو مورینو نے 'دنیا کے سب سے پتلے گھر' کے اعزاز کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو درخواست بھیج دی ہے۔ تاہم، ادارے کی جانب سے تصدیق میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

Load Next Story