اگر ایران نے جنگ بندی معاہدہ نہ کیا تو سمجھو اس کا بہت برا وقت شروع ہوگیا، ٹرمپ

امریکا پر اعتماد نہیں رہا، ایرانی وزیر خارجہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے خاتمے کا ممکنہ وقت بتادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں چین کے دورے سے واپس وطن پہنچے ہیں لیکن یہ دورہ بھی ایران سے امن معاہدے کے لیے کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کیا ہے کہ جلد از جلد جنگ بندی معاہدہ کرلے تو اس کے حق میں بہتر ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے زور دیکر کہا کہ اگر جلد امن معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کو بہت برے وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جو ان کے قریب پہنچ چکا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے حق یہی بہتر ہے کہ وہ جلد از جلد ہمارے ساتھ امن معاہدہ کر لے۔ مزید تاخیر برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں۔

دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئے مذاکرات کے حوالے سے پیغامات موصول ہوئے ہیں لیکن ہمیں اب بھی ان کے اصل ارادوں پر شدید بداعتمادی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مذاکرات کے دوران امریکا نے ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ ایران پر حملے کیے جس کے باعث یقین نہیں کہ امریکا سفارتی حل کے لیے واقعی سنجیدہ ہے۔

Load Next Story