کراچی؛ سی ویو کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کی کار کو ٹکر، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

حادثہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس میں کار سوار شخص جاں بحق جبکہ 2 نوجوان زخمی ہوئے تھے

کراچی:

ڈیفنس خیابان بخاری سی ویو کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی کار کو ٹکر سے پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

حادثہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس میں کار سوار شخص جاں بحق جبکہ 2 نوجوان زخمی ہوئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے کار گھومتی ہوئی دکھائی دی جبکہ حادثے میں ڈبل کیبن گاڑی کو بھی نقصان ہوا۔

درخشاں پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Load Next Story