پسند کی شادی کا معاملہ، لڑکی کے والد کا سنسنی خیز ویڈیو بیان سامنے آ گیا
جیکب آباد میں پسند کی شادی کے بعد لڑکے کا گاؤں کو جلانے کے واقعے پر لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا۔
لڑکی کے والد رفیق چنہ کا کہنا ہے کہ میری دو بچیوں کو ملزمان اسلحے کے زور پر رات اغوا کرکے لے گئےتھے، ایک بیٹی کی عمر 14سال اور دوسری کی عمر 4 سال ہے، میں پولیس افسران سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔
لڑکی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے خود آگ لگائی اور جھوٹی ایف آئی آر ہم پر درج کرائی ہے۔
واضح رہے کہ برڑو برادری کے گھر جلانے پر چنہ برادری کے 32 ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور 5 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق گاؤں صدیق آرائیں اورگاؤں غازی خان چنہ کے جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نےگاؤں کو آگ لگائی۔