پاکستان کی نیٹ ریجنل اسٹابلائزر کے طور پر اہمیت اجاگر

باہمی کامیابیاں پاکستان اورامریکہ کی دیرینہ دوستی اورمشترکہ عزم کابراہ راست عکس ہیں

امریکا نےدہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کواہم اورکلیدی شراکت دارقراردےدیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کےسربراہ ایڈمرل بریڈکوپرنےامریکی سینیٹ کی کمیٹی کوبریفنگ دیتےہوئےکہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کا ایک قابل اعتماد شراکت دارہے جوخطےمیں داعش خراسان کیخلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتاہے۔

سربراہ امریکی سینٹکام نے کہا کہ اسلام آبادکیساتھ ہماری مضبوط فوجی شراکت داری کےنتیجےمیں دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے، یہ ٹھوس اورباہمی کامیابیاں پاکستان اورامریکہ کی دیرینہ دوستی اورمشترکہ عزم کابراہ راست عکس ہیں۔

سربراہ امریکی سینٹکام کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین پردہشتگردوں کی مسلسل موجودگی کےباعث افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستورپہلے نمبرپرہے۔

Load Next Story