راولپنڈی میں قتل و دہشت گردی سمیت منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم  ماضی میں پولیس ٹیم پر فائرنگ اور فرار ہوتے وقت ہینڈ گرینڈ سے حملے کرنے میں بھی ملوث تھا

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل و دہشت گردی سمیت منشیات اسمگلنگ وغیرہ کے مقدمات میں ملوث خطرناک ملزم خالد عرف کہو کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھ کلو گرام چرس ،تین حصوں میں بیگ میں رکھی غیر قانونی رائفل برامد ہوئیں۔ ملزم کے بھائی اور ایک بھتیجا پہلے ہی گرفتار اور جیل میں ہے۔

ملزم  ماضی میں پولیس ٹیم پر فائرنگ اور فرار ہوتے وقت ہینڈ گرینڈ سے حملے کرنے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور دھمکیاں دیکر شہریوں خوف میں مبتلا رکھتا تھا۔

ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر زاہد ظہور کو ٹاسک سونپ رکھا تھا 

پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story