29 کیسز؛ بشریٰ بی بی کو شوہر اور لیگل ٹیم کی موجودگی میں شامل تفتیش کرنے کا حکم

عدالت کا آئندہ تاریخ تک بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے انکوائری مکمل کرنے کا حکم

راولپنڈی:

عدالت نے 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو ان کے شوہر اور لیگل ٹیم کی موجودگی میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو ان کے شوہر اور لیگل ٹیم موجودگی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے آئندہ تاریخ تک بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے انکوائری مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

سماعت کے موقع پر سرکاری پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل محمود ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 9 جون تک توسیع ہوگئی  ہے۔ بشریٰ بی بی کو شوہر و لیگل ٹیم ہمراہ شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وکیل صفائی کے مطابق علیمہ خان کیس میں پوری لیگل ٹیم پیش ہوگئی ہے ۔ بانی چیئرمین سے ملاقات کرنا لیگل ٹیم آئینی حق ہے۔ بانی چیئرمین سے ملاقات کی درخواست پر جرمانے کا حکم چیلنج کر رہے ہیں۔ کلائنٹ سے ملاقات نہ کریں تو وکیل ٹرائل کیسے کرائیں گے۔جیل مینوئل اور آئین وکیل کو کلائنٹ سے ملاقات کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہوگئے ہیں۔

Load Next Story