راولپنڈی میں کار لفٹر گینگ گرفتار، 12 مسروقہ گاڑیاں برآمد

ملزمان گاڑیوں میں ٹمپرنگ کے بعد جعلی دستاویزات کے ذریعے فروخت کرتے تھے، پولیس

راولپنڈی: آرگنائزڈ کرائم یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 12 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ زیر حراست ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان میں ٹمپرنگ کرکے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں جعلی دستاویزات کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر مزید مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Load Next Story